گجرات بی جے پی لیڈر کو چلتی ٹرین میں گولی مار دی گئی

   

احمدآباد 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی جینتی بھانو شالی کو رات کے پچھلے پہر ٹرین میں سفر کے دوران چند نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب 53 سالہ بھانو شالی بھج ۔ دادر ایکسپریس ٹرین سے گجرات کے ضلع بھج سے احمدآباد واپس ہورہے تھے کہ چند نامعلوم افراد نے 2 بجے شب اُنھیں ٹرین میں ہی گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بھانو شالی پر ایک عورت نے عصمت ریزی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد وہ گزشتہ سال جولائی میں گجرات بی جے پی کے نائب صدر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ تاہم اس عورت کی طرف سے شکایت واپس لئے جانے کے بعد ہائی کورٹ نے اگسٹ 2018 ء میں اس مقدمہ کو خارج کردیا تھا۔