گجرات ’لوجہاد‘ کے خلاف قانون نافذ کرے گا

,

   

واڈوڈرا میونسپل کارپوریشن کے لئے ترسالی علاقے میں انتخابی مہم کے دوران چیف منسٹر نے یہ تبصرہ کیاہے
واڈوڈرا۔گجرات میونسپل انتخابات کے پیش نظر چیف منسٹر وجئے روپانی نے اتوار کے روز واڈوڈرا میں ایک ریالی سے خطاب کے دوران کہاکہ ”لوجہاد“ کے خلاف قانون بنانے کی تیاریاں کی جاچکی ہیں۔

روپانی نے کہاکہ”لوجہاد‘ کے متعلق سخت قوانین بنانے کی تیاری کی جاچکی ہیں۔

مجوزہ اسمبلی اجلاس میں اس مسلئے پر ہم بل لائیں گے۔ لڑکیوں کو جس انداز میں ورغلایاجارہا ہے وہ اب طویل وقت تک نہیں چلے گا“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”گجرات حکومت لوجہاد پر قانون بہت جلد نافذ کرے گی۔

واڈوڈرا میونسپل کارپوریشن کے لئے ترسالی علاقے میں انتخابی مہم کے دوران چیف منسٹر نے یہ تبصرہ کیاہے۔ ریالی کے فوری بعد مذکورہ چیف منسٹر شہہ نشین پر ہی غش کھاکر گرگئے اور انہیں اسپتال لے جایاگیا۔ اب ان کی صحت مستحکم ہے۔

گجرات میں بلدی انتخابا ت کے لئے رائے دہی21فبروری کو مقر ر ہیں وہیں نتائج کا اعلان 23فبروری کو عمل میں ائے گا۔اترپردیش میں پہلے ہی”لوجہاد“ پر قانون بنادیاگیاہے۔