گجرات: مندر میں نقلی نوٹ چھاپنے کے واقعہ کا انکشاف، پجاری سمیت 5گرفتار،بھاری مقدارمیں نقلی نوٹ ضبط

,

   

سورت(گجرات): سورت کی ایک مندر میں نقلی نوٹ چھاپے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس اس ضمن میں ایک پجاری کے بشمول پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سورت کرائم برانچ کو معتبر ذرائع کی ا طلاع پر 19سالہ نوجوان چوڈواڈیا کو گرفتار کرلیا۔ وہ اس وقت اپنی کار میں نقلی نوٹو ں کو لے کر گھوم رہا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس 2000روپے کے 203نوٹس ضبط کرلئے۔ 5,000,000ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس کا موبائیل فون بھی ضبط کرلیا جس کی مالیت 35,000روپے بتائی جاتی ہے۔ اور اس کی کار کو بھی ضبط کرلیا۔اس کار کی قیمت پانچ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

دوران تحقیقات چوڈ واڈیا نے پولیس کو بتایا کہ ضلع کھیڈا کے امباؤ گاؤں میں سوامی نارائن مندر کے ایک کمرہ میں نقلی نوٹ چھاپنے کا کام چلتا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے اس مندر کا دورہ کیا اور وہاں سے بھاری مقداری میں نقلی نوٹوں کے علاوہ نقلی نوٹ چھاپنے کی مشین کو بھی ضبط کرلیا۔پولیس اس ضمن میں بشمول اسی مندر کی ایک پجاری پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس پجاری کانام راگھارامن سوامی بتایا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ راگھارامن سوامی مندر کے اسی کمرہ میں مقیم تھا جس کمرہ میں یہ غیر قانونی کام کیا جاتا تھا۔پولیس نے یہاں سے 2,000نوٹوں پر مشتمل 2,500نقلی نوٹ ضبط کرلئے۔ پولیس کو شک ہے کہ اس معاملہ میں اور افراد کے پاس سے نقلی نوٹ برآمد ہوسکتے ہیں۔

اس معاملہ میں پولیس نے ایک اور شخص موہن مادھو کو بھی اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے بارہ لاکھ روپے کے نقلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اس معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے کہ آیا ان کے جیب میں دو ہزارو روپے کی نوٹ اصلی ہے یانقلی؟ اس ضمن میں انڈین ایکسپریس نے اس معاملہ میں عوام کے مفاد کیلئے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ دوہزار روپیہ کے اصلی نوٹ اور نقلی نوٹ کی پہچان کیاہے۔