گجرات میں بیوی کو برہنہ گاؤں میں گھمانے کا شرمناک واقعہ

   

احمدآباد: گجرات سے ایک انتہائی شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کر رہا ہے کہ کیسے ایک شوہر نے ساری انسانی حدوں کو پار کرتے ہوئے اپنی بیوی کو گاؤں والوں کے سامنے برہنہ کرتے ہوئے گاؤں میں گشت کر وایا۔یہ واقعہ 28 مئی کا بتایا جارہا ہے جو کہ تاخیر سے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا ہے۔میشنا ضلع کے چناسما گاؤں کی ساکن ایک خاتون کی شادی چند سال قبل ایک شخص سے ہوئی تھی۔اس جوڑے کو چار بچے بھی ہیں۔تاہم دیڑھ سال قبل خاتون اپنے شوہر اور چاروں بچوں کو چھوڑ کر مکان سے فرار ہوگئی اور ایک شخص کے ساتھ شادی کرتے ہوئے رہنے لگی۔جس پر پہلے شوہر نے اس خاتون کو سبق سکھانے کا تہیہ کرلیا تھا۔سکھسر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی اس تقریب میں قبائلی برادری کی خاتون کے پہلے شوہر نے اس کا اغواکرلیا اور اس کو کار کے ذریعہ اپنے مرگالا گاؤں کو پہنچا۔پہلے شوہر نے انسانیت کی تمام حدود کو پار کرتے ہوئے گاؤں والوں کے سامنے ہی کپڑے کھینچ کر اپنی پہلی بیوی کو برہنہ کردیا۔اور ساتھ ہی اس خاتون کو اذیتیں دیتے ہوئے گاؤں والوں کے سامنے اسے برہنہ گشت کروایا۔غیر انسانی اور حیوانیت پرمشتمل اس واقعہ کا مجمع میں موجود کسی شخص نے ویڈیو لیلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔بعدازاں پولیس نے ملزم شوہر اور اس غیر انسانی حرکت میں اس کا ساتھ دینے والے مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا۔