گجرات میں دلت طالب علم کی درخت سے باندھ کر پٹائی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے پاٹن ضلع کے چانسما تعلقہ میں ایک 17 سالہ دلت نو جوان کو درخت سے باندھکر پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 12ویں کلاس میں پڑھنے والے اس نوجوان کو 18 مارچ کو دو لوگوں نے چانسما کے گوراڈ گاؤں میں درخت سے باندھکر اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔چانسما میں درج ایف آئی آر کے مطابق مہسانا کا رہنے والا نتن (تبدیل شدہ نام) 18 مارچ کو 12ویں بورڈ کا امتحان دینے گیا تھا، جب یہ واقعہ ہوا۔ وہ اب مہسانا کے سول ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اس کو درخت سے باندھا اور پھر ڈنڈیسے مارا۔ جب اس نے اس کو مارنے کی وجہ پوچھی تب انہوں نے اس کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اس کو پڑھائی-لکھائی، امتحان چھوڑکر مزدوری کرنی چاہیے۔