گجرات میں ریزرو بٹالین کے جوانوں میں فائرنگ،2ہلاک

   

احمد آباد:گجرات کے پوربندر میں انڈین ریزرو بٹالین کے جوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ میں دو کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق، جھڑپ کے بعد جوانوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں 2 جوانوں ہلاک ہوگئے۔ دو دیگر شدید زخمی بتائے گئے ہیں، انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیاہے۔ حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ جوانوں کے درمیان جھڑپ کس وجہ سے ہوئی ہے۔ وہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔