وڈودرا۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد گجرات کے مختلف حصوں میں چھ ٹیمیں تعینات کی ہیں کہ ساحلی پٹی، جنوبی گجرات اور اس کے کچھ حصوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش ہوگی۔ وسطی اور شمالی گجرات کیلئے بھی یہ ہی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔این ڈی آر ایف کی 6 ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ انوپم نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ تین ٹیمیں آنند، نوساری اورگر سومناتھ ضلع میں ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں، چھ دیگر ٹیموں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ تین راجکوٹ میں، دو گاندھی نگر میں فیکس ایک سورت اور بناسکانتھا میں ہے ۔