سورت : ایک عجیب واقعہ میں گجرات میں ایک شخص نے اپنے ہی ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ لیںتاکہ اسے کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے نوکری کرنی نہ پڑے ۔ یہ شخص گجرات میں اپنے ایک رشتہ دار کی ہیروں کی فرم میں اکاؤنٹ سیکشن میں کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ سورت پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 32 سالہ میور تارہ پاڑہ نے پہلے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ایک سڑک پر اچانک بیہوش ہوکر گرپڑا تھا اور جب ہوش آیا تو اس کی انگلیاں غائب تھیں۔ ابتداء میں جادو ٹونے کیلئے انگلیاں کاٹے جانے کا شبہ کیا جا رہا تھا تاہم کرائم برانچ کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ میور نے ہی ایک تیز دھاری چاقو سے اپنے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ لی تھیں تاکہ وہ کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے نا اہل قرار پا جائے ۔ وہ کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے کام کرنا نہیں چاہتا تھا تاہم وہ اپنے رشتہ دار کو بتانے سے گیرز کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ تارا پاڑہ نے پولیس کی تحقیقات میں یہ اعتراف کرلیا کہ اس نے ہی ایک تیز دھاری چاقو سے اپنی انگلیاں کاٹ لی تھیں۔ اس کے دوستوں نے اسے دواخانہ پہونچایا تھا ۔ تین انگلیاں ایک بیاگ سے اور ایک چاقو دوسرے بیاگ سے برآمد کرلی گئی ۔