گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں ، بھارتیہ جنتا پارٹی بیشتر بلدیات میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ لیکن بی جے پی کو پنچمحل ضلع کے گودھرا نگر پالیکا میں بڑا جھٹکا لگا ہے ،حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے اے آئی ایم ایم نے بی جے پی کے ہاتھوں اقتدار چھین کر کے گودھرا میونسپلٹی پر قبضہ کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گودھرا نگر پالیکا کی 44 رکنی میں AIMIM کے سات نگر سیوک کامیاب ہوئے تھے لیکن 17 آزاد کی حمایت کے ساتھ گودھرا نگر پالیکا میں AIMIM اقتدار میں آگئ ،17 آزاد کارپوریٹرز میں 5 ہندو کارپوریٹرز بھی شامل ہیں جنھوں نے اویسی کی پارٹی کو اپنی حمایت دی ہے۔