احمدآباد ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات فرقہ پرستی میں کس حد تک ڈوب چکا ہے اس کا اندازہ کوروناوائرس بحران کے دوران بھی ہورہا ہے۔ مختلف گوشوں سے رپورٹس آئی ہیکہ ریاست میں کورونا مریضوں کیلئے مختلف مذاہب کی بنیاد پر علحدہ وارڈس بنائے جارہے ہیں۔ اگرچہ ریاستی محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے چہارشنبہ کو ایسی رپورٹس مسترد کردیئے کہ سیول ہاسپٹل احمدآباد میں مختلف مذاہب کے کورونا مریضوں کیلئے علحدہ وارڈس ہیں، لیکن کئی گوشوں کا دعویٰ ہیکہ حقیقت کا پردہ فاش ہونے کے بعد حکومت پردہ داری کررہی ہے۔