گجرات میں نقلی کورونا انجکشن کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

,

   

تین شہروں سے 7 افراد گرفتار ۔ ہزاروں نقلی انجکشن اور لاکھوں روپئے کی نقدی برآمد

احمدآباد : گجرات پولیس نے کورونا وائرس کے نہایت مطلوب انجکشن ریمڈیسیویر کے بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے اور تین شہروں موربی ، احمدآباد اور سورت سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ نقلی انجکشن کی تیاری کے ریاکٹ میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے زائد از 60ہزار خالی انجکشن ، 30 ہزار جعلی اسٹیکرس اور زائد از 90 لاکھ روپئے کی نقدی ضبط بھی کی ہے ۔ یہ رقم گزشتہ 10 تا 15 یوم میں نقلی انجکشن فروخت کرتے ہوئے حاصل کی گئی ہے ۔ ملک بھر میں ریمڈیسیویر کی ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے ، حالانکہ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں ریمیڈیسیویر کوئی یقینی کارگر انجکشن نہیں ہے ۔ اس کے باوجود یہ ریاکٹ وہ ریاست میں بے نقاب ہوا ہے جہاں سے وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کا تعلق ہے ۔ دہلی میں ’سٹم ‘کی جانب سے مسلسل دعوے کئے جارہے ہیں کہ کورونا کی نئی لہر کو قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جارہا ہے لیکن خود گجرات میں نقلی ریاکٹ کام کررہا ہے ۔