گجرات میں چندی پورہ وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ بدھ کو اس وائرس کی وجہ سے مزید دو اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس سے دو ہفتوں میں مشتبہ اموات کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔ریاستی وزیر صحت رشیکیش پٹیل نے بتایا کہ چندی پورہ وائرس کی وجہ سے اراولی کے موٹا کنتھریا کے ایک بچے کی موت کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ سابر کانٹھا کے ایک سرکاری اسپتال میں حال ہی میں ایک چار سالہ بچے کی وائرس سے موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز وائرس کی وجہ سے دو مزید اموات کی اطلاع کے بعد تصدیق ہوئی۔چاندی پورہ وائرس فلو جیسی علامات کے ساتھ بخار اور شدید انسیفلائٹس کا سبب بنتا ہے۔
گڑھ چرولی کو ماؤنوازوں سے آزاد کرائیں گے : شنڈے
ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی حکومت گڈھ چرولی ضلع کو ماؤنواز سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔شنڈے نے مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر ونڈولی گاؤں میں ضلع پولیس کی ان کے اس آپریشن کی تعریف کی جس میں 12 نکسلائیٹس مارے گئے ۔سرکاری بیان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ، انسپکٹر جنرل آف پولیس (گڈھچرولی رینج)، انسپکٹر جنرل (اینٹی ماؤسٹ مشن) اور دیگر سینئر حکام سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں اس آپریشن کے لیے مبارکباد دی۔