گجرات میں وزیراعظم مودی اور امیت شاہ نے اپنا ووٹ ڈالا

   

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں لوک سبھا کی تمام 25 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی ۔قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے رانیپ میں نشان اسکول پہنچنے پر مودی کا استقبال کیا۔ مودی کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع مودی نے مصافحہ کر کے لوگوں کی مبارکباد قبول کی۔ مودی نے احمد آباد کے رانیپ واقع نشان اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔