گجرات میں 13065پولنگ بوتھوں کی لائیو ویب کاسٹنگ

   

گاندھی نگر : گجرات میں جمعرات کو اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 19 اضلاع میں 13,065 پولنگ بوتھوں کی لائیو ویب کاسٹنگ کی جا رہی ہے ۔ ضلع وار رپورٹس کے مطابق پہلے ایک گھنٹے میں اندازاً 5.03 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی ہے ۔چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات کے دوران پولنگ کے عمل پر گہری نظر رکھنے کے لیے ریاست کے 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کی لائیو ویب کاسٹنگ کی جا رہی ہے ۔ پہلے مرحلے میں کل 25,430 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوگی۔ ان میں سے 13,065 پولنگ اسٹیشنوں کی لائیو ویب کاسٹ کی جا رہی ہے ۔ ودیا سمیکشا کیندر سیکٹر 19 گاندھی نگر میں ریاستی سطح کا مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے ۔ جہاں سے ان پولنگ اسٹیشنوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ آج پولنگ شروع ہونے سے قبل صبح 6.30 بجے سے شروع ووٹنگ کے عمل کا جائزہ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔ صبح 9 بجے تک ایک اندازے کے مطابق 5.03 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔بھارتی نے بتایا کہ اس مانیٹرنگ روم میں صبح 6.30 بجے سے 42 ملازمین/افسر پولنگ بوتھ کی ویب کاسٹنگ کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔