نئی دہلی : گجرات میں خصوصی این آئی اے عدالت نے 2 دہشت گردوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں کو کٹرپسند بنانے اور ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کیلئے کیڈر کو بھرتی کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں 10 سال قیدبامشقت کی سزا سنائی ہے۔ دونوں ملزمین حقیقی برادران عارف رموڈیا اور نعیم رموڈیا ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملزمین نے غیرمسلمین کی گاڑیوں اور دکانات کو نذرآتش بھی کیا۔