گجرات پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک ویڈیو تیاری کیلئے خاتون کانسٹبل کا ڈانس ، معطل کردیا گیا

,

   

احمدآباد ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مہسانہ گجرات کے پولیس اسٹیشن لنگنچ میں خاتون کانسٹبل نے ٹیک ٹاک ویڈیو کی تیاری میں لاک اپ کے سامنے ناچتی ہوئی دکھائی دی ۔ یہ ویڈیو 20جولائی کو شوٹ ہوا تھا ۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی خاتون کانسٹبل ارپتا چودھری کو معطل کردیا گیا ۔