گجرات: پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پر خاتون پولیس عہدیدار معطل

,

   

مہسانا (گجرات): ایک خاتون پولیس عہدیدار کو پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک پر ناچ گانے کی ویڈیو بنانے کی پاداش میں معطل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ لنگھاناج پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق خاتون پولیس عہدیدارارپتا چودھری پولیس اسٹیشن میں سادہ لباس میں ناچتے ہوئے پائے گئی۔

ڈپٹی سپرینڈنٹ آف پولیس منجیتا ونجارا نے بتایا کہ یہ ویڈیو بنانے کے وقت ارپتا چودھری ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔“ منجیتا نے بتایا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اڑیسہ میں بھی چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر بھی زچگی کرنے کے دوران ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی دیکھا دی تھیں۔ اور تلنگانہ کے کھمم ضلع میں بھی سرکاری عہدیدار خدمات انجام دہی کے دوران ویڈیو بناتے پائے گئے تھے۔

https://twitter.com/i/status/1154034717831753729