احمدآباد : چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج یہاں کہا کہ مرکزی ایجنسیاں منیش سیسوڈیا اور حتی کہ خود اُنھیں بھی گجرات اسمبلی انتخابات کے اختتام سے قبل گرفتار کرسکتے ہیں۔ جیسے ہی انتخابات ختم ہوجائیں ، یہ معاملہ پس پشت ڈال دیا جائے گا ۔ کجریوال اور اُن کے نائب سیسوڈیا دو روزہ دورۂ گجرات پر ہیں ۔ احمدآباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ سنٹرل ایجنسی ایک دو دن میں سیسوڈیا کو گرفتار کرسکتی ہے اور کسے معلوم کہ مجھے اور دیگر قائدین کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔