گجرات کانگریس کے 24 ایم ایل ایز راجستھان منتقل

   

جودھپور ۔ /7 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی نے گجرات کے اپنے تقریباً 24 ارکان اسمبلی کو گجرات ۔ راجستھان کی سرحد پر واقع سروہی کے ایک ریزارٹ میں منتقل کردیا ہے ۔ کانگریس پارٹی کو ریاست میں راجیہ سبھا کی 4 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ارکان کی بی جے پی کی جانب سے خرید و فروخت کا خطرہ ہے ۔ گجرات کانگریس کے صدر امیت چاوڈا نے کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی حکمت عملی طئے کرنے کیلئے ارکان اسمبلی کو ریزارٹ لایا گیا ہے تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعہ پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائی جاسکے ۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باوجود بی جے پی غیراخلاقی اقدامات کررہی ہے اور گجرات میں عوامی نمائندوں کو دھمکانے ، خریدنے اور ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔ لہذا مستقبل کے منصوبوں پر تبادلے خیال کیلئے ایم ایل ایز کو یہاں لایا گیا ہے ۔