گجرات : کانگریس کے 5 ارکان اسمبلی معطل

   

Ferty9 Clinic

احمد آباد : گجرات کانگریس کے صدر امیت چاوڈا نے آج پانچ ارکان اسمبلی کو معطل کردیا ہے جنہوں نے اتوار کو پارٹی سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ معطل ارکان اسمبلی میں پراوین مارو ‘ سوما گنڈا پٹیل ‘ جے وی کاکاڈیہ ‘ پردیومان سنہہ جڈیجہ اور منگل گیوٹ شامل ہیں۔ اسپیکر اسمبلی نے ان ارکان اسمبلی کے استعفے قبول بھی کرلئے ہیں۔