گجرات کی ڈی ایس پی کا رقص ،ویڈیو وائرل

,

   

احمد آباد ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس منجیتا ونزارا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ خود بھی ڈانس کررہی ہیں ۔ انہوں نے ایک کانسٹبل کو لاک اپ کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو لینے پر معطل کردیا تھا ۔ الپیتا چودھری کو ڈی ایس پی نے سزاء دی تھی لیکن اب خود منجیتا ونزارا کا ٹک ٹاک ویڈیو آن لائن پر نمودار ہوا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چودھری کو ٹک ٹاک استعمال کرنے کی پاداش میں معطل نہیں کیا گیا بلکہ ڈیوٹی پر یونیفارم نہیں پہننے پر سزاء دی گئی ۔