لکھنؤ: 03 اگست(یواین آئی) بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ گجرات حکومت کتابوں کے ذریعہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو کانگریس کی طرح بی جے پی کے دلت مخالف چہرے کو بے نقاب کرتا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا‘‘ تعلیم یافتہ بنو، جدوجہد کرو، منظم رہو، بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کا وہ لافانی قول ہے جو کروڑوں دلتوں و پسماندہ افراد کو آگے بڑھنے کی رغبت اور طاقت دیتا ہے ۔ لیکن گجرات حکومت کی کتاب میں اسے غلط پڑھایا جارہا ہے جو کانگریس کی طرح بی جے پی کے امبیڈکر و دلت مخالف چہرے کو بے نقاب کرتا ہے ۔