گجرات : گیمنگ زون میں آتشزدگی ‘ بچوں سمیت24 ہلاک

,

   

احمدآباد: گجرات کے راجکوٹ میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جن میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد بتائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شام حادثہ پیش آیا۔گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ راجکوٹ کے گیم زون میں آتشزدگی کے واقعے میں میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کے فوری علاج کی بھی ہدایت دی ہے۔آگ پر قابو پانے کیلئے فائربرگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ وہیں گیم زون سے نعشوںکو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ راجکوٹ پولیس کمشنر راجو بھارگو نے کہا کہ گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے معاملہ میں تحقیقات کی جائیں گی۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ حادثہ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔