گدوال ضلع میں 24انگلیوں والے بچہ کی پیدائش

   

حیدرآباد یکم مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے گدوال ضلع میں 24انگلیوں والے بچہ کی پیدائش ہوئی ہے ۔یہ حیرت انگیز لیکن حقیقی واقعہ ضلع مستقر میں پیش آیا۔ضلع کے گٹو منڈل کے الورو دیہات کی رہنے والی سروجا نامی خاتون کو 24انگلیوں والے بچہ کی پیدائش ہوئی ہے ۔ہر ہاتھ میں اسے چھ انگلیاں اور ہر پیر میں چھ انگلیاں ہیں۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیہاتیوں کی بڑی تعداد اس بچہ کو دیکھنے کیلئے پہنچ گئی۔