گدوال میں جورالہ سے پانی کا اخراج

   

Ferty9 Clinic

گدوال۔/11 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹرا اور کرناٹک میں تیز بارشوں کی وجہ سے کرشنا ندی میں زبردست پانی کا بہاؤ جاری ہے ۔ ریاست کرناٹک کے المٹی اور نارائن پور ڈیم لبریز ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے جورالہ ڈیم کے لئے پانی چھوڑا گیا ہے۔ جورالہ کی گنجائش 9.562 ٹی ایم سی ہے۔ کرناٹک کے پراجکٹوں سے 8 لاکھ 50 ہزار کیوسک جورالہ پراجکٹ میں چھوڑا گیا ہے۔ جورالہ کے 9.562 ٹی ایم سی سطح باقی رکھتے ہوئے 8,55000 کیوسک پانی 62 گیٹ کھول کر سری سیلم پراجکٹ کو چھوڑا جارہا ہے۔ پراجکٹ میں خارج پانی کا منظر بڑا خوشنما نظر آرہا تھا اور اس منظر کو دیکھنے کے لئے کرناٹک، آندھرا اور تلنگانہ کے دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھنٹوں سڑکیں جام ہوتی نظر آئیں۔