حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کی جانب سے 12769 گرام پنچایتس کے لیے 31 جنوری کو ان کی پانچ سالہ میعاد ختم ہونے کے بعد فروری میں اسپیشل آفیسرس مقرر کئے جائیں گے ۔ کانگریس حکومت گرام پنچایت انتخابات لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے بعد منعقد کرنا چاہتی ہے ۔ یہ دوسری مرتبہ ہوگا کہ گرام پنچایتس اسپیشل آفیسرس کے تحت ہوں گی ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ڈاؤس سے واپسی کے بعد کلکٹرس کو ہر گرام پنچایت کے لیے اسپیشل آفیسر مقرر کرنے کے لیے احکام جاری کئے جائیں گے ۔ اگرچیکہ تلنگانہ سرپنچس اسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گذشتہ ماہ چیف منسٹر سے ملاقات کر کے ان کی میعاد میں چھ ماہ کی توسیع دینے کی درخواست کی تھی ۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ 2018 میں اس وقت کی بی آر ایس حکومت کی جانب سے بنائے گئے پنچایت راج ایکٹ کے تحت یہ ممکن نہیں ہوگا ۔۔