گرفتاری سے بچنے بلندی سے چھلانگ لگانے والا شخص فوت

   

حیدرآباد ۔ 31 اگست (سیاست نیوز) پولیس کی گرفتاری سے بچنے کی کوشش ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ راجندر نگر کے علاقہ سن سٹی میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگانے والا شخص 55 سالہ افسر الدین علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ افسرالدین کے اس اقدام سے پولیس پر ہراسانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ راجندر نگر انسپکٹر پولیس کیٹرو کے مطابق افسرالدین سابق میں ٹولی چوکی میں رہتا تھا، گزشتہ چند روز سے سن سٹی میں رہنے لگا تھا۔ پنجہ گٹہ پولیس وارنٹ کے ساتھ اس کی تلاش میں پہنچی تھی اور راجندر نگر پولیس کے ہمراہ سن سٹی پہنچی۔ پولیس کی گرفتاری سے بچنے افسرالدین نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ سال 2016ء میں افسرالدین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا جو 10 مقدموں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ جعلی سرٹیفکیٹ کی تیاری و فروخت کے مقدمات کا افسرالدین کو سامنا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع