گرفتاری کو نواب ملک کی جانب سے کئے گئے چیالنج کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ چہارشنبہ کے روز سنوائی کرے گا

,

   

ممبئی۔مہارشٹرا اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ای ڈی کے ہاتھوں کی ان کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کو چیالنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس پر چہارشنبہ کے روز سنوائی ہوگی۔

پیر کیر وز ملک نے اپنے وکلاطارق سعید اور کوشل مورے کے ذریعہ حبس بیجا کی ایک درخوباست دائر کرتے ہوئے ان کی ای ڈی کے ہاتھوں گرفتاری کو ”غیر قانونی“ اور ”کھل کر مرکزی اداروں کے بیجا استعمال کرنے پر تنقیدیں کرنے“ کا نتیجہ قراردیاہے۔

مذکورہ وزیر نے ان کے خلاف دائر ای ڈی کی انفورسمنٹ کیس انفورمیشن رپورٹ(ای سی ائی آر) کو منسو خ کرنے کی مانگ کی ہے‘ اپنے فوری رہائی اور ان کی گرفتاری کو ”غیرقانونی“ قراردینے کا اعلامیہ جاری کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔

مہارشٹرا اقلیتی امور کے وزیر 62سالہ ملک نے یہ بھی استدعا کی کہ پی ایم ایل اے عدالت کی جانب سے انہیں 3مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دینے کے احکاما ت کوبھی ایک بازو کریں۔

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) کی جانب سے 3فبروری کو مفرور ڈان داؤ د ابراہیم کاسکرکے خلاف درج ایف ائی آر کے بعد ایک مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں 23فبروری کی ابتدائی ساعتوں میں ای ڈی نے ملک کے گھر پر دھاوے‘ تلاش کے بعد انہیں گرفتار کرلیاتھا۔

ای ڈی نے الزام لگایاہے کہ ملک نے مبینہ طور پر داؤد گینگ کے ممبرس کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے کرلا‘ گاؤ والا کمپاونڈ میں ایک عورت کی جائیداد کو کم قیمت میں حاصل کیاہے جبکہ اس کی قیمت 300کروڑ ہے۔

بیس سال پرانایہ معاملہ ہے جس کو بی جے پی اپوزیشن لیڈر دیویند ر فنڈناویس نے 2021نومبر میں اس وقت اجاگر کیاتھا جب نواب ملک ”میگا سیریل انکشاف“ میں سابق نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) ممبئی سربراہ سمیر وانکھیڈے کے راز فاش کررہے تھے۔

ملک نے انہیں گرفتاری کے بعد ای ڈی کی جانب سے سمن روانہ کرنے اور اپنے دفتر لے جانے اور بیس سال قبل پیش ائے مبینہ جرم میں پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت کاروائی پر سوال اٹھا‘ جبکہ واقعہ پی ایم ایل اے قانون نافذ ہونے سے قبل کا ہے۔ ملک ریاست مہارشٹرا کے پہلے گرفتار کئے جانے والے کابینی وزیرہیں‘ جمعرات کے روز ای ڈی کی تحویل ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش کیاجانے والا ہے۔