گرمائی تعطیلات میں امتحانات اور کلاسیس کے خلاف انتباہ

   


حیدرآباد : تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گرمائی تعطیلات میں امتحانات اور آن لائن و آف لائن کلاسیس کے اہتمام پر جونیئر کالجس کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ۔ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ طلبہ کو ذہنی راحت فراہم کرنے گرمائی تعطیلات دی گئی ہیں۔اسائنمنٹ مارکس کو فیس سے نہ جوڑنے کا بورڈ آف نے کالجس کو مشورہ دیا ۔ 6 مئی سے قبل طلباکے مارکس روانہ نہ کرنے والے کالجس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ کورونا کے پھیلنے کے پیش نظر حکومت نے انٹر سال اول طلبہ کو پروموٹ کرنے اور سال دوم کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کئی خانگی کالجس صرف فیس وصول کرنے آن لائن امتحانات کا انعقاد کرنے کی شکایات ملی ہیں جس کے بعد بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔