گرما گرم کافی جہاں کرے تازہ دم

   

Ferty9 Clinic

ایک کپ کافی پینے سے انسان تازہ دم ہو جاتا ہے۔اعصابی اور جسمانی تھکان ہوا ہو جاتی ہے۔طلباء امتحانات کے دنوں میں اور ملازمت کرنے والے لوگ دفتری معمولات کے درمیان خاص طور پر سردیوں کے موسم میں چائے پر کافی پینے ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔کئی صاحب ذوق گھرانوں میں ان دنوں تواضع بھی چائے کے بجائے کافی سے کی جاتی ہے۔بلکہ اسے پرتعش، باسہولت اور پسندیدہ ترین مشروب کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے۔ برصغیر اور بیرون ملک کئی ایسے برانڈ متعارف ہوئے ہیں جو کافی کے متعدد ذائقوں کو انسٹنٹ ڈرنک کے طور پر ساشوں میں مارکیٹ کر رہے ہیں ان میں کئی ذائقے خشک دودھ اور شکر کے توازن کے ساتھ دستیاب ہوتے ہیں ۔آپ اور ہم صرف پانی اُبالنے یا ساشے کھولنے کی چھوٹی سی مشقت کرتے ہیں باقی سارا کام ساشے خود کر دیتا ہے اور واقعی اسے پینے سے کئی فوائد بھی سامنے آتے ہیں مثلاً… سر کا درد فوراً رفع ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کافی میں پائی جانے والی کیفین خون کی نالیوں کی سوجن کم کرتی ہے اور شدید سر درد کو دور کر دیتی ہے۔یوں تو بازار میں کافی کے کئی برانڈس دستیاب ہیں لیکن کچھ لوگ فلٹر کافی کو ترجیح دیئے ہیں اور کچھ لوگ انسٹنٹ ( ریڈی میڈ) کافی پہنا پسند کرتے ہیں جیسے BRU اور Nescafe وغیرہ ۔ عام طور پر یہ نظریہ پایا جاتا ہے کہ کافی صرف مالداروں کا مشروب ہے اور چاہئے معاشرہ کے کمزور طبقہ کے زیراستعمال رہتی ہے لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہے ۔