گرمی کی شدت میں اضافہ کا اندیشہ

   

حیدرآباد 26 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گرم موسم کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہاہے کہ آئندہ دو تا تین یوم میں گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع بالخصوص حیدرآباد و سکندرآباد میں درجہ حرارت میں معمول سے 3تا4 فیصد اضافہ کا امکان ہے اور آئندہ چند یوم میںگرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور شہر میں مختلف مقامات پر گرم ہواؤں کے چلنے کے سبب لو لگنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں اسی لئے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ شدید دھوپ میں گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں اور شام میں بھی ضرورت کے پیش نظر گھروں سے نکلا جائے علاوہ ازیں گرم ترین موسم میں آنتوں اور شکم کو ٹھنڈا رکھنے والی اشیاء کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہاہے۔3