گروپ کپتان ورون سنگھ ائی اے ایف ہیلی کاپٹر حادثے پر روشنی ڈال سکتے ہیں

,

   

پرواز کے آخری منٹ کی تفصیلات کی پہلی جانکاری سنگھ دے سکتے ہیں
چینائی۔تاملناڈو کے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسیس اسٹاف کالج کے ڈائرکٹنگ اسٹاف گروپ کپتان ورون سنگھ جو چہارشنبہ کے روز کوونور کے قریب پیش ائے ایم ائی 17ویں 5ہیلی کاپٹر حادثے میں بچنے والے واحد شخص ہیں‘ اس حادثے میں 13لوگوں کی موت ہوئی ہے‘ صحت یاب ہونے کے بعد اس حادثے کی تفصیلات وہ بتاسکتے ہیں۔

شور یا چکرا گلانٹری ایوارڈ حاصل کرنے والے سنگھ‘ جس کا ویلنگٹن کے ملٹری اسپتال میں علاج چل رہا ہے ہیلی کاپٹر میں سوار14مسافرین میں شامل تھے کوچیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راؤت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راؤت کے ساتھ پرواز کررہاتھا۔

وہیں ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس اور ہیلی کاپٹر کے باقیادت کے فارنسک جانچ اور دیگر عنصر واقعہ کی تفصیلات کا انکشاف کریں گے‘ سنگھ فلائٹ کے آخری منٹ کی تفصیلات پر مشتمل ایک ترجیحی جانکاری دیں گے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ سنگھ کو حال ہی میں وینگ کمانڈر کے عہدے سے گروپ کپتان کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور حا ل ہی میں وہ ڈیفنس سروسیس اسٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق چکر لگانے کے دوران اونچائی پر کاک پیٹ دباؤ ناکام ہوگیاتھا۔

تاہم سنگھ نے درست انداز میں اس ناکامی کی شناخت کرلی تھی اورہیلی کاپٹر کے نچلے حصہ پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس کو اتارنے کی پہل بھی کی تھی۔ زمین پر اتارتے وقت مذکورہ فلائٹ کاکنٹرول نظام ناکام ہوگیاتھ ااور ائیرکرفٹ کے مجموعی کنٹرول میں ناکامی کی یہ وجہہ بنا ہے۔

یہ ایک تباہ کن ناکامی تھی جو کبھی رونما نہیں ہوئی ہے۔ انتہائی جان لیوا حالات اور زندگی کو درپیش شدید خطرے کے ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے مثالی سکون کو برقرار رکھااور ہیلی کاپٹر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیااور اس طرح پرواز کی غیرمعمولی صلاحیت کا اظہار کیا۔

اسکے فوری بعد10,000فٹ پر مذکورہ ہوائی جہاز دوبارہ بے قابو صورتحال کے سامنے تھا۔ ایسے صورتحال میں مذکورہ پائیلٹ کو ائیرکرافٹ چھوڑنے کی پوری آزادی ہوتی ہے۔

اس پریشان حال صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے جس میں انہیں خود کو اپنی جان کا خطرہ لاحق تھا‘ سنگھ نے غیرمعمولی حوصلہ دیکھا اورمہارت دیکھائی تاکہ جنگی جہاز کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتار ا جاسکے۔

سنگھ کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کو ہونے والے نقصان سے بھی بچاناتھا۔