حیدرآباد۔/9 اگسٹ ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 29 اور 30 اگسٹ کو منعقد ہونے والے گروپ 2 امتحان کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جس کے پیش نظر گروپ 2 امتحان کیلئے مختص اسکولس کو 29 اور 30 اگسٹ دو دن تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردیئے۔ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن سری دیوا سینا نے ضروری اقدامات کرنے کی اضلاع کے ڈی ای اوز کو ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ گروپ 2 کی 785 جائیدادوں کیلئے منعقد کئے جانے والے امتحان کیلئے 5,51,943 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ دو دن میں چار پیپرس پر مشتمل امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ امتحان سے ایک ہفتہ قبل ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹ دستیاب رکھے جائیں گے۔ گروپ 2 امتحان کے انعقاد کیلئے اضلاع کلکٹرس، ایس پیز اور دوسرے عہدیداروں سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے عہدیداروں نے کئی مرتبہ اجلاسوں کا انعقاد کیا ہے۔ ن
امتحان کے انعقاد کیلئے بڑے پیمانے پر خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ن