حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں آج پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I امتحانات پر داخل کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذاروں نے شکایت کی کہ گروپ I امتحان میں بائیو میٹرک سسٹم پر عمل نہیں کیاگیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کمیشن کی جانب سے گروپ I ’’ کی ‘‘ جاری کردی گئی ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے دریافت کیا کہ گروپ I نتائج کا اعلان کب ہوگا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ نتائج کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل اس مسئلہ پر کل دلائل پیش کریں گے جس پر عدالت نے سماعت کو کل جمعرات تک ملتوی کردیا۔ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I پریلمس کی ’’ کی ‘‘ جاری کردی ہے جبکہ منگل کے دن ’’ فائنل کی ‘‘ ویب سائیٹ پر پیش کی گئی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے قطعی احکامات کے مطابق نتائج کی اجرائی عمل میں آئے گی۔