گروپ I مینس امتحانات ‘سنگل جج کے فیصلہ پر ڈیویژن بنچ کا حکم التوا

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ نے پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے 2018 میں منعقدہ گروپ I مینس امتحانات کے نتائج کو منسوخ کرنے سے متعلق سنگل جج کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کیا ہے۔ عدالت نے احکامات میں کہا کہ قطعی فیصلہ کی اجرائی تک ملازمت میں موجود افراد کا جوں کا توں موقف برقرار رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ سنگل جج نے گروپ I مینس امتحانات کو منسوخ کردیا تھا جس کے نتیجہ میں منتخب ہزاروں امیدواروں کے لئے روزگار سے محرومی کا خطرہ لاحق ہوچکا تھا ۔ سنگل جج نے گروپ I امتحانات میں دوبارہ انعقاد کی ہدایت دی تھی۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے سنگل جج کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی۔ ڈیویژن بنچ نے حکم التواء جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 27 مارچ کو مقرر کی ہے۔ 1