گروپ I پریلمس کی قطعی کلید جاری، عنقریب نتائج کی اجرائی

   

8 سوالات خارج ، 2 سوالات کے جوابات تبدیل
حیدرآباد۔ 2 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ گروپ ۔ I پریلمس کی قطعی کلید (کی) جاری کردی گئی ہے۔ قطعی کلید میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے حصے کے طور پر 8 سوالات کو خارج کردیا گیا ہے۔ مزید 2 سوالات کے جوابات تبدیل کئے گئے ہیں۔ 8 سوالات کو خارج کرنے کے بعد 142 سوالات کے لئے 150 مارکس مختص کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد فائنل ’’کی‘‘ کو ٹی ایس پی ایس سی کے ویب سائٹ پر دستیاب رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گروپ I جائیدادوں پر تقررات کے لئے 11 جون کو پریلمس امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے متعلق ابتدائی کلید (کی) تب ہی جاری کردی گئی اس ’کی‘ پر وصول ہونے والے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق قطعی کلید جاری کی گئی اس کے بعد نتائج جاری کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ہائی کورٹ میں موجود مقدمات کی یکسوئی کے بعد نتائج جاری کرنے کے قومی امکانات ہیں۔ ابتدائی کلید ’کی ‘ کے بہ نسبت قطعی کلید میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جہاں 8 سوالات کو خارج کردیا گیا ہے وہی دو سوالات کے جوابات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 8 سوالات کو خارج کرنے کے بعد 142 سوالات کو 150 مارکس مختص کئے گئے۔ ایک سوال کے ایک سے زائد مارکس دیئے جائیں گے گروپ I جائیدادوں کے لئے 3,80,081 درخواستیں وصول ہوئی۔ 2,33,248 امیدواروں نے پریلمس میں شرکت کی۔ پریلمیزی امتحان کے نتائج سے ایک جائیداد کے لئے 50 امیدواروں کا مینس امتحان کے لئے انتخاب کیا جائے گا۔ ن