2 گھنٹے قبل پہنچنا ضروری، صدر نشین پبلک سرویس کمیشن جناردھن ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپ I پریلمینری امتحانات کا 16 اکٹوبر کو انعقاد عمل میں آئے گا اور امیدواروں کو امتحان کے وقت سے 2 گھنٹے قبل سنٹر کو پہنچنا ہوگا۔ امیدواروں کو 8:30 بجے کے بعد داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امتحان کا وقت صبح 10:30 بجے ہے۔ امتحانی سنٹر میں بائیو میٹرک حاضری کا انتظام رہے گا۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے تلبیس شخصی کے واقعات کا پتہ چلانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم متعارف کیا ہے اور پریلمینری ٹسٹ میں حاصل کی گئی تفصیلات کا مین امتحانات کے وقت تقابل کیا جائے گا۔ اگر تلبیس شخصی کی اطلاع ملتی ہے تو کمیشن کریمنل کیسس درج کرے گا اور امیدوار کو آئندہ ریکروٹمنٹ امتحانات میں شرکت سے نااہل قرار دے گا۔ پبلک سرویس کمیشن نے پریلمینری امتحانات کیلئے 1019 مراکز قائم کئے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں چیف سپرنٹنڈنٹس کو متعین کیا جائے گا۔ امتحان کے فوری بعد کمیشن ’ کی ‘ جاری کرے گا اور ویب سائیٹ پر OMR شیٹ کی اسکان کاپیاں پیش کی جائیں گی۔ کمیشن کے صدرنشین ڈاکٹر پی جناردھن ریڈی نے کہا کہ گروپ I پریلمینری امتحانات کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ امتحانات کیلئے جمبلنگ سسٹم کے ذریعہ پرچہ سوالات کا انتخاب کیا جائے گا۔ کمیشن نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور بروکرس کا شکار نہ ہوں۔ امتحانات میں 3.8 لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ر