گروکل اداروں میں 3689 جائیدادوںاور منظوری کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 28جنوری ( این ایس ایس ) ریاست میں 3689 جائیدادوں کی منظوری کے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ جن میں بی سی گروکل ٹیچرس کی 119جائیدادیں ہوں گی ۔ محکمہ فینانس نے ریاست کے مختلف ادارہ جات میں 3689 عہدوں پر بھرتیوں کی اجازت دی ہے ۔ جن میں ٹی جی ٹی کی 1071 ، جونیئر لکچررس کی 833 ، پی جی ٹی کی 833 ، پرنسپلس کی 119 ، فزیکل ڈائرکٹرس کی 119 پی ای ٹی کی 119 ، لائبریرینس کی 119، کرافٹ کی 119 ، اسٹاف نرسیس کی 119 ، سینئر اسسٹنٹ کی 119، جونیئر اسسٹنٹ اور آؤٹ سورسنگ کے 595 عہدے ( آسامیاں ) ہیں ۔ حکومت نے متعلقہ سرکاری عہعدیداروں کو تعلیمی سال 2019 – 2020 کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔