گروکل اسکول کی طالبہ کی نعش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم

   

حیدرآباد15اگست ( یواین آئی ) گروکل اسکول کی طالبہ کی نعش کو قبر سے نکال کراس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایاگیا۔یہ واقعہ میدک ٹیکمال میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق 16سالہ سپرجانے 30 جولائی کو خودکشی کرلی تھی۔ ارکان خاندان نے سمجھاکہ تعلیم کا بوجھ برداشت نہ کرکے خودکشی کی تاہم اس کے چچا نے پولیس سے شکایت کی کہ ایک نوجوان کی ہراسانی پر طالبہ نے خودکشی کی ہے ۔اس پر طالبہ کی نعش قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔