اپنے مکتوب میں کمرا نے مذکورہ دائیں بازو تنظیموں سے اس بات کی بھی مانگ کی ہے کہ ان کے اسٹانڈ آپ کامیڈی شوز میں ہندو دیو ی دیوتاؤں کا مذاق اڑانے کے شواہد پیش کریں
ممبئی۔دائیں بازو تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے پیش نظر گروگرام بار میں شو کی منسوخی کے بعداسٹانڈ اپ کامیڈین کونال کامرانے اتوار کے روز وشواہند وپریشد (وی ایچ پی) کے نام ایک کھلا مکتوب لکھا اور اس کو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے مذمت کرنے چیالنج دیاہے۔
مذکورہ مزاح نگار جس نے ماضی میں کئی موضوعات پر بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو تنقید کانشانہ بنایاہے‘ نے خود کو وی ایچ پی سے ”ایک بڑا ہندو“ قراردیا کیونکہ وہ خوف پھیلاکر اپنی روزی روٹی کمانے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”میں جئے شری سیتا رام اور جئے رادھے کرشنا زور اوفخر کے ساتھ نعرہ لگاتاہوں۔ اگر تم حقیقت میں مادر وطن کے بچے ہوتو لکھیں او ربھیجیں (پیغام) گوڈسے مردہ باد“ اوراگر آپ ایسے نہیں کرتے ہیں تو ہندو مذہب کے مخالف اور دہشت گردوں کاحامی سمجھا جائے گا۔
کامرا نے ہندی میں ٹوئٹ لکھا اور وی ایچ پی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹیگ کیاکہ”مجھے آپ یہ نہ کہیں کہ آپ گاڈسے کوبھگوا ن مانتے ہیں؟اگر یہ سچ ہے تو مستقبل میں بھی میرے شوز منسوخ کرتے رہیں۔
میں اس امتحان میں تم سے بڑا ہندو ہندو ابھر کر اؤں گا۔ میں جو بھی کرتاہوں میں اپنے سخت محنت کی کمائی سے روٹی کھاتاہوں کیو نکہ میں تم سے بڑا ہندو ہوں۔ میں محسوس کرتاہوں کہ کسی کوڈرا کر دھمکاکر رہناایک گناہے“۔
ان کا پروگرام ستمبر17اور 18کو ہریانہ کے گروگرام میں سیکٹر29کو اسٹڈیو ژو بار میں مقرر تھا۔جمعہ کے روز وی ایچ اوربجرنگ دل نے تحصلیدار کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر نشانت کمار یادو کو کمرا کے مذکورہ شو کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کرنے کی مانگ کی کہ وہ”ہندودیوی دیوتاؤں کا اپنے شو میں مذاق اڑاتا ہے‘ جو غلط ہے“۔
اپنے مکتوب میں کمرا نے مذکورہ دائیں بازو تنظیموں سے اس بات کی بھی مانگ کی ہے کہ ان کے اسٹانڈ آپ کامیڈی شوز میں ہندو دیو ی دیوتاؤں کا مذاق اڑانے کے شواہد پیش کریں۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر ایسا کوئی کلپ ہے تو مجھے دیکھاؤ۔ میں صرف حکومت کا مذاق اڑاتاہوں۔ اگر آپ سرکاری ملازم ہیں تو آپ کے جذبات مجروح ہونے کا جواز ہے۔ یہاں پر ہندو مذہب کا کیا لینا دینا ہے“۔
مذکورہ بار انتظامیہ نے جمعہ کے روز اعلان کیاکہ وہ کسی بھی قسم کی مشکل کو درکنا ر کرنے کے لئے شو منسوخ کررہے ہیں۔
کامرا نے یہ بھی کہاکہ وہ شو کی منسوخی کے لئے کلب کے مالک کو ذمہ دار نہیں ٹہراتے ہیں۔ کامرا نے مزید کہاکہ ”تم نے کلب کے مالک کو دھمکا کر میرا گروگام کا شو منسوخ کیاہے۔ میں اس کو کیوں ذمہ دارٹہراؤں؟۔
مجموعی طور پر اسکو اپناکاروبار چلانا ہے۔ کس طرح وہ غنڈوں سے نبر د آزما ہوں گے؟وہ پولیس کے پاس بھی نہیں جاسکتے۔
اگر وہ پولیس کے پاس بھی جاتے ہیں تو پولیس ایک درخواست لے کر تمہارے پاس ائے گی۔ اب سارے انتظام تمہارے سے منسوب ہے“۔