گروگرام میں دبنگوں نے دلت لڑکی کی کاٹی ناک

,

   

گروگرام۔غنڈہ عناصر کے ایک گروپ نے سیکٹر29پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے چکر پور گاؤں میں اغواء میں ناکام ہونے کے بعد دلت لڑکی کی ناک کا ٹ دی‘ اتوار کے روز یہ واقعہ پیش آیا۔عہدیداروں کے مطابق پونم کماری اس وقت گھر میں تھی جب گاراؤ یادو‘ اکاش یادو‘ ستیش یادو‘ مونو یادو اور لیلو یادوگھرمیں مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے کے مقصد سے داخل ہوئے۔

پونم کے بھائیوں نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ لڑکی کو باہر نکالنے میں ناکام ہوجانے کے بعد‘ مذکورہ غنڈوں نے گھر والوں کے ساتھ پیٹائی کی اور گاوراؤ اور آکاش نے لڑکی پر تیزدھار ہتھیار سے لڑکی کی ناک کا ایک حصہ کاٹ دیا۔

سیکٹر29پولیس اسٹیشن حملہ آوروں کے خلاف شکایت درج کرانے والے متاثرہ کے بھائی دیوین دیال نے کہاکہ”وہ لوگ گاؤں کے مضبوط لوگ ہیں۔گاؤں میں اکثر وہ لوگوں سے جھگڑتے ہیں اور مقدمہ واپس لینے پر مجبو رکرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بھی ویسا ہی ہے۔ہم ڈرے ہوئے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ان میں سے چھ لوگ گھر میں داخل ہوئے اور پندرہ بیس باہر کھڑے پڑوسیوں کو مداخلت کرنے سے روکنے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے اور مزید کہاکہ کم سے کم دس منٹ تک ان لوگوں نے مار پیٹ کی ہے۔

سکیٹر29پولیس اسٹیشن کے اے ایس ائی اروندکمار نے کہاکہ”ہم نے ملزمین کے خلاف ائی پی سی کی دفعات 147‘148‘149‘323‘506‘452‘365‘اور511کے تحت مقدمات درج کئے ہیں اور انہیں پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں“