گرو نانک دیو کے یوم پیدائش پر صدر کووند کی مبارکباد

   

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پرہم وطنوں کو مبارکباد دی اور لوگوں سے ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔ کووند نے ٹویٹ کیا ‘‘گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص کر سکھ برادری کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔