گرہا جیوتی اسکیم پر عمل آوری سے برقی چوری میں کمی

   

ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں مقدمات گھٹ کر24085 تک پہنچ گئے
حیدرآباد۔/2 جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست میں گرہا جیوتی اسکیم پر عمل آوری سے برقی چوری کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ برقی عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ سال مارچ سے حکومت 200 یونٹ تک مفت برقی سربراہ کررہی ہے۔ فوڈ سیکوریٹی کارڈ رکھنے والے گھریلو برقی صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے اور صفر بلز جاری کئے جارہے ہیں جس سے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں برقی چوری کے معاملے میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ راست طور پر برقی تاروں سے برقی استعمال کرنا، برقی میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا، میٹر کو ناکارہ بنادینا، ڈومیسٹک برقی کنکشن حاصل کرتے ہوئے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ برقی قواعد کے مطابق پہلی مرتبہ چوری کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیجا جارہا ہے۔ محکمہ برقی خصوصی عملہ تشکیل دیتے ہوئے گھروں میں برقی میٹرس کی جانچ کررہا ہے۔ برقی چوری کرنے کی نشاندہی ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ویجلینس ڈپارٹمنٹ کو سونپ دیا جاتا ہے۔ حیدرآباد ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرنے والے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل حدود میں 2022-2023 کی بہ نسبت سال 2024 میں برقی چوری کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ 2022 میں 65,242 کیسس رجسٹرڈ کئے گئے۔ 2023 میں 69,064 کیسس بک کئے گئے۔ 2024 میں اس کی تعداد گھٹ کر 28,536 تک پہونچ گئی۔2