حیدرآباد : /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) سٹی پولیس نے ایک بڑی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرکے تین افراد کو بشمول مبینہ دہشت گردی میں ملوث زاہد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس پر اس سازش کے ضمن میں درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کا الزام ہے جو زاہد کے دوست تھے ۔ ٹاسک فورس ٹیم نے39 سالہ عبدالزاہد ساکن موسی رام باغ 39 سالہ سمیع الدین ساکن اکبر باغ اور 29 سالہ معاذ حسن فاروق ساکن ہمایوں نگر کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے ہینڈ گرینیڈ اور نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ زاہد کے قبضہ سے 2 گرینیڈ اور 3 لاکھ (91,800) روپئے نقد ‘ سیل فون ، سمیع کے قبضہ سے ایک گرینیڈ اور دیڑھ لاکھ روپئے رقم اور ایک موٹر سائیکل سیل فون اور معاذ کے قبضہ سے ایک گرینیڈ و دو موبائیل ضبط ہوئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایک سازش کی تیاری میں تھے اور پرہجوم مقامات پر دہشت گرد کارروائی انجام دینا چاہتے تھے ۔پولیس نے قبل از وقت کارروائی میں سازش کو بے نقاب کردیا ۔ زاہد پر سابق میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور دہشت گردوں سے مبینہ تعلقات کے الزامات ہیں ۔ اور زاہد کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ سال 2005 ء ٹاسک فورس آفس خودکش حملہ سال 2004 ء گنیش مندر کے قریب دھماکہ کے علاوہ دہشت گردوں ، آئی ایس آئی ، لشکر طیبہ سے روابط کے زاہد پر الزامات پائے جاتے ہیں ۔ ع