حیدرآباد : مرکزی حکومت نے برقی پیداوار کیلئے استعمال ہونے والے کوئلے پر فی ٹن گرین انرجی سیس کو 50 روپئے سے بڑھاکر 400 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ 7 برسوں سے تلنگانہ کے خزانہ پر 7,200 کروڑ روپئے کا زائد بوجھ عائد ہوا ہے ۔ برقی شعبہ میں اصلاحات کے نام پر مرکزی حکومت کے یکطرفہ فیصلہ سے تلنگانہ کیلئے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔