گرین زون میں شرابی کو راحت نمازی کو نہیں گناہ آسان ہونے کے دورَ کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہ حقیقت ہے کہ کورونا وباء ماضی کے زندگی کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔ اب دنیا اپنا اختتامی سفر طئے کر رہی ہے ۔ جس کا ہر فس کو احساس کرنا ضروری ہے ۔ ورنہ اس پرآشوب دور میں ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ کیوکہ ملک کے اندر ایک نیا انقلاب پیدا ہوسکتا ہے ۔ اس لئے تو ملک کو تین حصوں میں وباء کے اثرات کو لئے تقسیم کردیا گیا ہے اور وباء کے اثر سے خالی علاقہ گرین کلانے لگا ہے ۔ جہاں حکومت نے شرابی کو توراحت دی ہے لیکن نمازی کو نہیں ۔ ایسے میں گناہ آسان ہونے کے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور نیکی کاکام محال ہوتے نظر آرہا ہے ۔ حکومت کو نشہ کرنے کے بعد خود کو بھول کر خطائیں کرنے والے پر بھروسہ ہے لیکن ہوش میں رہ کر خدا کی عبادت کرنے والوں پر نہیں صرف اس لئے کہ کورونا وائرس اجتماعیت سے پھیل سکتا ہے ۔ جس سے گھروں پر ہی عبادات کرنے کے احکام ہیں اور روزآنہ اجتماعی طریقہ سے عبادت کرنے والی قوم صرف مسلمان ہے ۔ وباء کی آڑ میں مسلمانوں کو عبادت سے محروم رکھنے کی سازش طول پکڑسکتی ہے ۔ ضروری ہے کہ مسلمانوں کو بیدار ہونے کی اور ایمان کی اپنے دین کی حفاظت کرنے کی ۔ یہ وقت اللہ کی ناراضگی کی حقیقت کو سمجھنے کا ہے اور رات دن توبہ کرکے اپنے رب کو منانے کا ہے ۔ گناہ آسان ہونے والے اس دور میں مسلمانوں کو سحت امتحان سے گذرنا ہے ۔ اور ثابت قدم رہتے اسلامی تعلیمات کو زندہ رکھنا ہے ۔ اسے عام کرنا ہے کون جانے توبہ کے دروازے بھی ایک دن بند ہوجائیں ۔ کمزور ہونے کے بجائے اسلامی طرز زندگی اپنا کر انشاء اللہ ضرور کامیاب رہو گے ۔ ضرور استقامت و صبر کی ہے ۔