حیدرآباد۔14 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نیشنل گرین ٹریبونل سدرن زون بنچ واقع چینائی میں تلنگانہ سے متعلق امور کی پیروی کیلئے شریمتی ایچ یاسمین علی ایڈوکیٹ کو بطور اسٹانڈنگ کونسل مقرر کیا ہے۔ حکومت کے سکریٹری برائے قانونی امور اے سنتوش ریڈی نے اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 351 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ چینائی سے تعلق رکھنے والی شریمتی ایچ یاسمین علی ایڈوکیٹ کو تلنگانہ حکومت کے معاملات کی نمائندگی کیلئے بطور اسٹانڈنگ کونسل مقرر کیا گیا ہے۔ وہ تین سال تک گرین ٹریبونل میں حکومت کی نمائندگی کریں گی۔ حکومت اسٹانڈنگ کونسل کو ماہانہ اعزازیہ ادا کرے گی۔ جائزہ حاصل کرنے کی تاریخ کے بارے میں حکومت کو اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
