گریٹر حیدرآباد میں برقی منقطع ہونے پر شکایت کیلئے ٹیلی فون نمبرات جاری

   

مشرف فاروقی کا جائزہ اجلاس، عہدیداروں کو 24 گھنٹے دستیاب رہنے کی ہدایت

حیدرآباد۔/14 جنوری، ( سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹیڈ کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی نے برقی کی سربراہی میں خلل کی صورت میں شکایت درج کرانے کیلئے علاقہ واری سطح پر عہدیداروں کے ٹیلی فون نمبرات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے پریس نوٹ میں کہا کہ سنکرانتی کے موقع پر گریٹر حیدرآباد میں پتنگ بازی کے دوران برقی تاروں پر پتنگ اور مانجھا گرنے سے بعض علاقوں میں برقی سربراہی میں خلل پڑا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سربراہی میں خلل کی صورت میں الیکٹریسٹی ٹربل کال سنٹر پر 1912 پر کال کریں یا پھر ٹوئٹر پر @tsspdclcorporat کے علاوہ فیس بک پر@gmcsc.tsspdcl پر شکایت درج کرائیں۔ ویب سائیٹ www.tssouthernpower.com کے علاوہ موبائیل ایپTSSPDCL پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔ مختلف سرکلس میں 24 گھنٹے کام کرنے والے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جن کے ٹیلی فون نمبرات جاری کئے گئے۔ حیدرآباد سنٹرل: حیدر گوڑہ، حمایت نگر، ریڈ ہلز، چکڑپلی، ودیا نگر، مہدی پٹنم، اے سی گارڈز، موتی محل، ریتی باؤلی، ٹولی چوکی، نامپلی اور نارائن گوڑہ علاقوں کیلئے فون نمبر 9491629047 پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ حیدرآباد ساؤتھ : بیگم بازار، ترپ بازار، عابڈز، کوٹھی، چارمینار، خلوت، فلک نما، چندرائن گٹہ، چنچل گوڑہ اور ملک پیٹ علاقوںکیلئے 9491628269 پر شکایت کی جاسکتی ہے۔ سکندرآباد : پیراڈائیز، آئی ڈی پی ایل، پراگا ٹولس، بوئن پلی، بنسی لعل پیٹ، الوال، ماچا بلارم، نہرو نگر، بیگم پیٹ، بالانگر، سیتا پھل منڈی، چلکل گوڑہ کیلئے 9491629380 پر شکایت کی جاسکتی ہے۔ بنجارہ ہلز : بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، ایرہ گڈہ، گرین لینڈز، موتی نگر، ایس آر نگر، امیر پیٹ، صنعت نگر، بورا بنڈہ، مادھا پور، فلم نگر، یوسف گوڑہ، کلیان نگر اور سری نگر کالونی کیلئے 9491633294 پر شکایت کی جاسکتی ہے۔ سائبر سٹی: گچی باؤلی، نانک رام گوڑہ، منی کنڈہ، کونڈہ پور، کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ، چندا نگر، وسنت نگر اور ابراہیم باغ علاقوں کیلئے 9493193149 پر شکایت کی جاسکتی ہے۔ راجندر نگر : کاٹے دھان، شیورام پلی، ایم ڈی پلی، شاستری پورم، عطا پور، راجندر نگر، جل پلی، بہادر پورہ اور پہاڑی شریف کے عوام 7382100322 پر شکایت کرسکتے ہیں۔ سرور نگر : چمپا پیٹ، سرورنگر، ونستھلی پورم، بی این ریڈی نگر، بڑنگ پیٹ، میر پیٹ، ایل بی نگر، کتہ پیٹ، آٹو نگر، ترکایمجال اور اینجا پور کیلئے 7901679095 پر شکایت کرسکتے ہیں۔ حبشی گوڑہ : سینک پوری، ناچارم، بوڈ اپل، اپل، ملاپور، رحمت نگر، ملکاجگیری، مولا علی اور یاپرا کیلئے 9491039018 جبکہ میڑچل : کوکٹ پلی، میاں پور، نظام پیٹ، جیڈی میٹلہ، ڈی پی پلی، کومپلی اور گاجولا رامارم کے عوام7382618971 پر شکایت کرسکتے ہیں۔ مشرف فاروقی نے جی ایچ ایم سی علاقوں کے چیف جنرل منیجرس اور سپرنٹنڈنگ انجینئرس کے ساتھ جائزہ اجلاس میں تمام اسٹاف اور عہدیداروں کو برقی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے دستیاب رہنے کی ہدایت دی ہے۔1