گریٹر حیدرآباد میں بغیر لائسنس چلنے والی گوشت کی دکانات مہربند

   

حیدرآباد9:فروری (یو این آئی) گریٹر حیدرآباد حدود میں بغیر لائسنس چلنے والی گوشت کی دکانات کو جی ایچ ایم سی حکام نے مہربند کردیا۔یہ کارروائی آج صبح کی گئی ۔اس سلسلہ میں شکایات ملنے پر جی ایچ ایم سی نے سخت اقدامات کئے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ بلدیہ نے 5,730 چکن، مٹن، اور بیف شاپس کو نوٹس جاری کی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے 30,000 سے زائد غیر قانونی گوشت کی دکانوں کی نشاندہی کی جو بغیر ٹریڈ لائسنس چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، کئی دنوں تک باسی اور خراب چکن و مٹن ذخیرہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ نے انتباہ دیا کہ اگر نوٹس جاری ہونے کے بعد بھی طریقہ کار میں بہتری نہ آئی تو ان دکانوں کو مہربند کر دیا جائے گا۔