300.20 کروڑ روپئے کی اجرائی، آئندہ چھ ماہ میں عوام کو دستیاب
حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے 7 مقامات پر روڈ انڈر برج (آر یو بی) اور روڈ اوور برج (آر او بی) تعمیر کرنے کیلئے 300.20 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور تعمیرات کا بھی آغاز بھی ہوگیا ہے جو آئندہ چھ ماہ کے دوران عوام کو دستیاب ہوجائیں گے۔ گریٹر حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر خصوصی دلچسپی دکھارہے (ایس آر ڈی پی) پراجکٹ کے تحت گریٹر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سڑکیں، فلائی اوورس، آر او بی، آر یو بی اور سلپ روڈس تعمیر کرتے ہوئے ٹریفک مسائل سے عوام کو راحت فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں۔ شہر کے بعض مقامات پر ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے 7 (آر او بی) اور (آر یو بی) کی تعمیرات کیلئے 300.20 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور ان کے کاموں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ مزید چند مقامات پر محکمہ ریلوے سے اشتراک کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ روڈ اوور برج اور روڈ انڈر برج کی تعمیرات سے ٹریفک مسائل کی یکسوئی ہوگی اور گاڑی چلانے والوں کیلئے فاصلہ بھی کم ہوگا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ تعمیرات آئندہ سال جون تک تکمیل ہوجائے گی۔ن